سری نگر، 20اکتوبر (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک اور سینئر علیحدگی پسند لیڈر جاوید احمد میر کو منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گرفتار کیا گیا۔
مسٹر ملک کو گرفتار کئے جانے کی خبر جوں
ہی سری نگر کے مائسمہ پہنچی تو یہاں نہ صرف آناً فاناً تمام دکانیں بند ہوئیں بلکہ مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین پُرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران فورسز نے سنگباری کررہے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔